اسلام آباد، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نیپال میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیپال میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نیپال کیساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور معاونت کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ نیپال میں دو دنوں سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، مختلف حادثات میں 129 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ نیپالی دارالحکومت کے کچھ حصوں میں 322 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے، دریاؤں میں پانی کے لیول میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطا الرحمان اور پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔