سکیورٹی فورسز کیساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔
شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کیساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں افغان باشندے بھی شامل تھے جس کے ثبوت بھی مل گئے ہیں۔
شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تقریباََ 8 دہشتگرد جہنم واصل کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں افغان خارجی دہشتگرد جلال ولد نعمت اللہ بھی شامل تھا، ہلاک دہشتگرد جلال سے افغانی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے، دوسرے ہلاک خارجی سیف اللہ ولد دین فراز کا تعلق فتنتہ الخوراج کے گل بہادر گروپ سے ہے۔
خارجی سیف اللہ سے برآمد ہونے والا افغان عبوری حکومت کا جاری کردہ اسلحہ رکھنے کا اجازت نامہ ظاہر کرتا ہے کہ سیف اللہ ولد دین فراز کو افغانستان میں ہتھیار سمیت مکمل آزادی حاصل تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر شمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران 8 خوارج کو جہنم واصل کیا تھا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔