جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیراعلیٰ کے پی کا بلوچستان میں شہید ہونے والوں کے لیے شہداء پیکج کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے بلوچستان میں شہید ہونے والوں کے لیے شہداء پیکج کا اعلان کردیا۔

پشاور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے بلوچستان میں شہید ہونے والوں کے لیے شہداء پیکج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

latest urdu news

بلوچستان کے کئی اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 37 سے زائد فراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

بلوچستان کے کئی اضلاع میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے افسوسناک واقعات رپورٹ ہوئے جن میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، شمالی وزیرستان میں بھی دہشت گردی کا واقعہ رونما ہو چکا ہے، خیبرپختونخوا حکومت دونوں واقعات میں شہداء پیکج کا اعلان کرتی ہے، شہداء کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد اور آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دے گی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter