جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنا گھر اپنی چھت کی پہلی قرعہ اندازی کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کی پہلی قرعہ اندازی کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پہلی قرعہ اندازی کے موقع پر یہ کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت بلاسود 15 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ 7 سال میں قرضہ ادا کیا جائے گا، 14 ہزار روپے ماہانہ ہونگے، اللہ کی بےحد شکر گزار ہوں، یہ اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم ہے، جس کے پاس چھوٹا زمین کا ٹکڑا ہے، گھر بنانے کے پیسے نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جن کے نام قرعہ اندازی میں نکلیں ہیں، ان سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ،پورے پنجاب میں قرعہ اندازی شروع ہوگئی ہے، ڈیرہ غازی خان میں بیلیٹنگ شروع کررہی ہوں۔

دوسری جانب سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار بیرون ملک نجی دورے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے۔

گزشتہ شب جسٹس (ر)ثاقب نثار لاہور ایئرپورٹ پہنچے جبکہ ثاقب نثار نے ستمبر میں پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثارکا یہ کہنا تھا کہ میں پاکستان واپس آ گیا ہوں، سوشل میڈیا پر الزامات جھوٹے ہیں،ان کا کوئی جواب نہیں دوں گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter