جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آئینی ترامیم کی کھل کر مخالفت کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے آئینی ترامیم کی کھل کر مخالفت کردی گئی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور ہم پر امن لوگ ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں سے نفرت ختم کردے۔

latest urdu news

آئینی ترامیم پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پختونخوا کا یہ کہنا تھا کہ یہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، یہ لوگ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل کیسے لاسکتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پارلیمنٹ میں ان کو شکست دیں گے، ہم اپنے جائز حق کے لیے کھڑے رہیں گے، ایسا بل پاس ہونا تو بہت دور کی بات ہے، انہیں پارلیمنٹ میں بھی اکثریت نہیں ملے گی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہا کہ اسلام آباد پولیس کو کہتا ہوں کہ اب اپنے الزامات کو ثابت بھی کرے، ثابت نہ کیا تو آئی جی اسلام آباد کیخلاف 193 کا استغاثہ درج کراؤنگا۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا کہ میری نقدی، پاور بینک اور دیگر چیزیں ابھی تک پولیس نے واپس نہیں کیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter