حیدرآباد، وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسماعیل ڈاہری کو لطیف آباد سے ساتھی سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے ان کے قبضے سے 5 کلو چرس، کلاشنکوف اور نقدی برآمد ہوئی ہے جس کے بعد مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سردار اسماعیل ڈاہری منشیات کے عادی ہیں، ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتے ہوں تاہم اس متعلق تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش کے دوران یہ تسلیم کیا ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتا ہے، ملزمان سے منشیات ان کی گاڑی سے ملی۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو عدلیہ کو اپنی آئینی حدود میں رہنا ہوگا۔
ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا یہ کہنا تھا یہ نااہل لوگ ترامیم کرکے عدلیہ بھی اپنی بنانا چاہتے ہیں، آئین میں ترمیم چاہتے ہیں لیکن پارلیمنٹ سے بل کو چھپائے رکھا، ہم سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ پوری ترمیم کو مسترد کر دیں گے۔
حافظ نعیم الر حمان نے کہا کہ پاکستان پر جعلی فارم 47 کی پیداوار نااہل حکومت مسلط کر دی گئی ہے جو جمہوریت کی توہین اور عوام کی رائے کا بٹوارہ ہے، پاکستان میں حکومت فارم 45 کی بنیاد پر بننی چاہیے۔