151
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے معروف صحافی عاصمہ شیرازی کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔
وزیرِاعظم پاکستان کی جانب سے صحافی عاصمہ شیرازی کے بھائی محسن شیرازی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے مرحوم محسن شیرازی کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔
شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم محسن شیرازی کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ کی جانب سے بھی معروف خاتون صحافی کے بھائی محسن شیرازی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید یہ کہنا تھا کہ بہن بھائی قدرت کے انمول رشتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہم اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
اہلخانہ کے مطابق مرحوم محسن شیرازی کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامعہ امام صادق جی نائن میں ادا کی گئی۔