جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وفاقی وزرا کا وفد بھی جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کریں گے، جبکہ دورے کے دوران دیگر ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

latest urdu news

دوران ملاقات پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ترکیہ کے دو روزہ دورے کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کرنا ہے، اس دوران اقتصادی، تجارتی، اور سیاسی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور ترکی کے مابین مختلف معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter