ہفتہ, 26 اپریل , 2025

نیب ترمیمی قانون: شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ریلیف مانگ لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز شریف کی جانب سے نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں ریلیف مانگ لیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار کے حوالے سے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

latest urdu news

درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں، عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے۔

اسکے بعد احتساب عدالت کی جانب سے درخواست پر نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

عدالت کی جانب سے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے، وزیراعظم کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ( ن) عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنا اور سنسنی خیز خبریں بنوانا بشریٰ بی بی کا پرانا شوق رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ روزانہ خبروں میں رہنے کا یہ بہت بھونڈا طریقہ ہے، بشریٰ بی بی انڈے کھائیں، مرغی کھائیں یا یخنی پلاؤ، مریم نواز کو اس کی کوئی پرواہ نہیں، وزیراعلیٰ کو کوئی خبر نہیں بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل کے کس سیل میں ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter