جمعہ, 25 اپریل , 2025

نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس: احتساب عدالت نے مراد علی شاہ کو بری کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، احتساب عدالت کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس سے بری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر کیخلاف نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت کی جہاں ملزمان کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

latest urdu news

احتساب عدالت کی جانب سے چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو ریفرنس میں بری کردیا گیا۔

احتساب عدالت کی جانب سے نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس میں نامزد دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب گورنر کے پی، فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے سیاسی مسیحا ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے سیاسی مسیحا ہیں، تحریک انصاف کے ساتھ بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے روپوش رہنما کس کے مہمان تھے، یہ وقت آنے پر بتاؤں گا، میں نے حلف لینے کے بعد پی ٹی آئی کیساتھ سے اچھا رویہ رکھنے کی پوری کوشش کی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter