جمعہ, 25 اپریل , 2025

نواز شریف سیاسی محاذ پر متحرک، ملک گیر دورے متوقع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پارٹی کی تنظیم سازی کے لیے صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی جانب سے سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف ملک گیر دوروں میں مخلص اور دیرینہ ساتھیوں کو اعلیٰ تنظیمی عہدے دیں گے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق نوازشریف سب سے پہلے بلوچستان کا دورہ کریں گے، بلوچستان کے بعد سندھ اور پھر خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے، نواز شریف پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سمیت ملک بھر میں نئی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا، تحصیل کی سطح تک تنظیم سازی کیلئے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی حتمی منظوری سے نئی تنظیم سازی کا اعلان کیا جائے گا، اگلے مرحلے میں یونین کونسل تک تنظیم سازی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر پی پی اور ن لیگ کے درمیان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا چھٹا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیا گیا ہے اوراس میں دونوں پارٹیوں کے اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter