جمعہ, 25 اپریل , 2025

نایاب نسل کے پرندوں کا شکار کرنے والے 2 شکاری زیر حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نایاب نسل کے پرندوں کا شکار کرنے والے شکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سرگودھا، محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کے پرندوں کا شکار کرنے والے 2 شکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

latest urdu news

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ تحصیل سلانوالی اور چھوٹا ساہیوال سے غیر قانونی طور پر پرندوں کا شکار کرنے والے 2 شکاریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کے مطابق زیر حراست ملزمان کا سامان ضبط کرکے دونوں پر 50-50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کے مطابق ملزمان کے قبضے سے متعدد تیتر اور بٹیر بھی پائے گئے، پرندوں کو آزاد کردیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف کا یہ کہنا تھا کہ نایاب پرندوں کا شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter