دہشتگردی کے خطرے کو دیکھتے ہوئے میانوالی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
میانوالی، پنجاب حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر میانوالی میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میانوالی میں آج سے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اور احتجاج پر 7 اکتوبر تک پابندی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا، میانوالی میں رینجرز کی 2 کمپنیاں یکم سے 3 اکتوبر تک تعینات ہوں گی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یہ کہا گیا ہے کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، سیکیورٹی خطرات کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی عوامی اجتماع دہشتگردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے کچھ بھی نہیں سیکھا، کوئی ہمیں دفن نہیں کر سکا نہ ہی ہم کسی کو دفن کر سکتے ہیں۔
لاہور میں سابق وزیراعلیٰ غلام حیدر وائیں کی برسی تقریب سے خطاب کے دوران سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ غلطی چند لوگ کرتے ہیں، سزا ساری جماعت کو ملتی ہے، جو آج باری دے رہے ہیں، انہیں پہلے کہا گیا تھا کہ باری آپکی ہے۔