جمعہ, 25 اپریل , 2025

مہنگائی میں مسلسل کمی آرہی ہے، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہتے ہیں مہنگائی میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اکنامک ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی۔

latest urdu news

ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں بھی اضافہ کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو معیشت کو لیڈ کرنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی بہتر ی کیلئے ہمیں اکنامک سروے کی بھی ضرورت ہے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کہتے ہیں نابینا افراد پر ہونیوالے تشدد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دعووں کا پول کھول دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں پر نابینا افراد خوار ہو رہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے نابینا افراد پر ڈنڈے برسائے گئے جن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter