جمعہ, 25 اپریل , 2025

موٹر سائیکل لائسنس کے حصول کیلئے 42 روز کا لرنر پریڈ ختم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کے مطابق پنجاب بھر میں اب لرنر پرمٹ کیساتھ ہی شہری ٹیسٹ دے کر لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ اب موٹر سائیکل لائسنس حاصل کرنے کے لیے لرنر پرمٹ کے بعد انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

latest urdu news

موٹر سائیکل لائسنس کے حصول کیلئے اب 42 یوم کا لرنر پریڈ ختم کیا جا رہا ہے۔

عمارہ اطہر کے مطابق شہری موٹر سائیکل کا لائسنس 1،2 یا 5 سال تک کے لیے بنوا سکتے ہیں، شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے لائسنس سینٹرز میں کیش ہینڈلنگ کا بھی مکمل طور پر خاتمہ کردیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ شہری لائسنس کے حصول کے لیے صرف شناختی کارڈ کے ہمراہ تشریف لائیں،ڈرائیونگ لائسنس کے تمام مراحل کی آڈیو/ویڈیو ریکارڈنگ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

عمارہ اطہر نے کہا کہ سہولت فراہم کرنے کا مقصد قیمتی وقت کو محفوظ اور شہریوں کو قانون پسند بنانا ہے، اس معاملے میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter