ہفتہ, 26 اپریل , 2025

مولانا فضل الرحمن نے کل آئینی ترمیم کے مسودے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا، شیخ رشید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کل آئینی ترمیم کے مسودے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا ہے۔

راولپنڈی، سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے کل آئینی ترمیم کے مسودے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا۔

latest urdu news

اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹ کا جمعہ بازار لگا رکھا ہے، کسی کے پاس آئینی مسودے کی کاپی نہیں، یہ عوام کو کیا اعتماد میں لیں گے۔

سابقہ وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوریت پر ہمیشہ رات کے اندھیرے میں شب خون مارا گیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر کا یہ کہنا تھا کہ امید ہے 30 ستمبر تک ملکی سیاست کا اتار چڑھاؤ فیصلہ کن ہو جائے گا۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے نام پر اعلیٰ عدلیہ کو مفلوج کیا جا رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئینی ترمیم کے نام پر ڈرامہ رچایا گیا، ساری رات آئینی ترمیم کے لئے ووٹ مانگا جا رہا تھا مگر مسودہ کسی کو نہیں دکھایا گیا، پتہ نہیں یہ آئینی مسودہ ہے یا ایون فیلڈ کی تفصیلات۔

ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ مسودے کو ایک ڈرامے کی طرح سسپینس میں رکھا گیا، ساری رات آئین وقانون کیساتھ کھلواڑ کیا گیا، اپنے مفادات کی بولیاں لگائی جا رہی تھی، پوری رات سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کی تیاریاں ہو رہی تھی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter