اسلام آباد، سربراہ جے یو آئی(ف) مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تاجروں کی کل ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں، مہنگائی اور ناجائز ٹیکسز نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، آئی ایم ایف کے احکامات پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پارٹی کارکنان کو ہدایت کرتے ہوئے یہ کہا گیا ہے کہ جے یو آئی کے کارکن پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں، پاکستان بھر میں جے یو آئی بزنس فورمز اس ہڑتال میں بھر پور حصہ لیں۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ کرکٹ کو ٹھیک کر کے ہی جاؤں گا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش سے شکست بہت مایوس کن ہے، پچ کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے جو جلد آجائے گی، وقار یونس نے گزشتہ 3 چار ہفتے ساتھ دیا ہے اور مینٹورز کو سلیکشن میں مدد دی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم کا یہ حال آج سے نہیں ہے، کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہت خراب ہے اسے بہترکریں گے، چیزوں کو بہترکریں گے اور قوی امید ہے کہ مستقبل قریب میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔