خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے ملاقات کی ہے۔
اس متعلق منظور پشتین نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو 11 اکتوبر کو پشتون قومی عدالت میں باقاعدہ شرکت کی دعوت دی ہے۔
منظور پشتین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہر ممکن تعاون اور جرگے میں نمائندگی کا بھی کہا، متوقع تقریب میں تمام مکاتب فکر کے نمائندے اور عوام شریک ہوں گے۔
سربراہ پشتون تحفظ موومنٹ کا یہ کہنا تھا کہ مختلف مکاتب فکر اور قبیلوں کے الگ الگ خیمے نصب ہوں گے، تمام قبائل اور مکاتب اپنا ایک ایک نمائندہ مقرر کریں گے، مظلوم کی داد رسی قومی عدالت میں کی جائے گی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز شریف کی جانب سے نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں ریلیف مانگ لیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار کے حوالے سے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں، عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے۔