جمعہ, 25 اپریل , 2025

ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، دانیال چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) بیرسٹر دانیال چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا چلایا جا رہا ہے، اسرائیلی اخبار میں یہ کہا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اسرائیل کا ایجنڈا بہتر طور پر آگے لے کر جاسکتے ہیں، اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل کی کڑیاں پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے کی سازش سے ملتی ہیں۔

latest urdu news

دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے میئر لندن کے الیکشن میں پاکستانی میئر کو سپورٹ نہیں کیا، اسرائیلی لابی کو پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا ہضم نہیں ہورہا، پاکستان کا بہتری کی طرف جانا ملک دشمن عناصر کو چبھ رہا ہے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جب بھی ملک بہتری کی طرف جارہاہو تو کسی نہ کسی طریقے سے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

بیرسٹر دانیال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف افواج پاکستان کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، سابق وزیراعظم کے حوالے سے حکیم سعید کی 20 سال پہلے کی پیشگوئی درست ثابت ہورہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے سوات دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ دہشتگرد حملے میں شہید اہلکار کے اہل خانہ کی بھرپور مالی معاونت کی جائے گی، اور اس صورتحال میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کا یہ کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter