جمعہ, 25 اپریل , 2025

ملک میں 2 فیصد لوگ مزے کر رہے ہیں، محمود خان اچکزئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (میپ) محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ملک میں 2 فیصد لوگ مزے کر رہے ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، ہم انہی پالیسیوں پر لگے رہے، ہم نے آئین سے انحراف کیا۔

latest urdu news

نعمتوں کے باوجود 3 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری کا حل عدل اور انصاف میں ہے، سب زبانوں کا احترام ہونا چاہیے، اس صدی میں بھی زبانوں کو اہمیت نہیں دی جاتی۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہر دوسرے دن تحریک انصاف کو مس کال کرکے بلا لیتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر کے پی، فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ فیصلے حق میں آئیں یا خلاف، عدالتوں کا احترام لازم ہے، ہمیں ذوالفقار علی بھٹو کیس میں 45 سال بعد انصاف ملا، عدالتیں پارٹی بدلنے کا نہیں کہہ سکتیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter