ہفتہ, 26 اپریل , 2025

معاشی اصلاحات کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، محمد اورنگزیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں اور اس وقت ہم معاشی محاذ پر بہترین پوزیشن میں آگئے ہیں۔

پاکستان کی اقتصادی ترقی اور استحکام کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک سعودی عرب بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا ہے۔

latest urdu news

پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں، سعودی عرب سے پرائیویٹ سیکٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا، پا ک سعودی عرب کے درمیان ریکوڈک پر جلد پیشرفت ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملکی معیشت میں مسلسل استحکام آ رہا ہے، پچھلے 1 سال میں پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی ہے، جس کے نتائج ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور روپے کی ویلیو میں بھی استحکام آیا ہے جبکہ مہنگائی کی شرح بھی سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے، قومی امید ہے کہ شرح سود میں مزید کمی ہوگی، شرح سود میں کمی سے معاشی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں اور اس وقت ہم معاشی محاذ پر بہترین پوزیشن میں آگئے ہیں، ہم نے مائیکرو اکنامک اسٹیبلیٹی کیلئے کام کیا، اسٹیٹ کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہوتا ہے، نجی شعبے کی شراکت داری سے ملکی معیشت کو مستحکم کر سکتے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter