دینہ، ضلع جہلم کی تحصیل دینہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 10 افراد کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دینہ کے نواحی علاقے ڈھوک شیریاں میں مضر صحت کھانا کھانے پر ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی حالت شدید خراب ہوگئی، جسکے بعد انہیں سوہاوہ اسپتال منتقل کیا گیا، متاثرین میں 4 مرد، 4 خواتین اور 2 کم عمر لڑکا، لڑکی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 روز کے دوران اسی خاندان میں یہ دوسرا واقعہ ہے، 2 روز پہلے اسی گھر میں کھانا کھانے سے 2 بچے جان کی بازی ہارگئے جبکہ 6 بچوں کی حالت خراب ہوگئی۔
اس متعلق سی ای او ہیلتھ دینہ کے مطابق تمام افراد کی سیمپلنگ کی جارہی ہے فی الحال کچھ نہیں بتاسکتے۔
دوسری جانب خاتون نے ایک شخص کو گھر بلانے کے بعد تشدد کرکے بے دردی سے قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں خاتون بشریٰ نے 45 سالہ عابد کو گھر بلا کر قتل کردیا اور لاش گندے نالے میں پھینک دی تاہم بعدازاں لاش ملنے پر تحقیقات کا عمل شروع ہوا۔