جمعہ, 25 اپریل , 2025

مستعفی ہونے والے اختر مینگل پارلیمنٹ کو خیر آباد کہہ کر دبئی روانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والے سردار اختر مینگل پارلیمنٹ کو خیر آباد کہہ کر خاموشی سے دبئی روانہ ہوگئے۔

سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) اختر مینگل کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے سے پہلے کسی سے کوئی مشورہ نہیں کیا تھا، اس فیصلے سے اُن کے گھر والے بھی بے خبر تھے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق اس متعلق جن 2 سے 3 افراد کو علم تھا کہ اختر مینگل اتنا بڑا فیصلہ کرنے والے ہیں، ان میں ایک محمود خان اچکزئی تھے جبکہ دوسرا سرپرائز انہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کو بھی الوداع کہتے ہوئے دیا۔

اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سردار اختر مینگل خاموشی سے دبئی روانہ ہوگئے ہیں، ان کے بیرون ملک جانے کے بارے میں بھی کم لوگوں کو ہی علم تھا۔

یاد رہے کہ سردار اختر مینگل کی جانب سے قومی اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کر سکا اس لیے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ اپنے استعفے کے معاملے میں بلوچستان کے حالات دیکھ کرفیصلہ کرکے آیا تھا، میں اسٹیٹ، صدر اور وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں، پورے نظام پر عدم اعتماد کر رہا ہوں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter