پشاور: 9 مئی سے روپوش رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید روپوشی کے باوجود کے پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں جن میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر رہنما بھی مراد سعید سے رابطے میں ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق روپوش رہنما پی ٹی آئی مراد سعید نے عاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانے کی تحریک شروع کی، جب کہ مراد سعید نے ہی علی امین گنڈاپور کو شکیل خان کے معاملات پر سخت ردعمل دینے پرراضی کیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کے پیچھے بھی سابقہ وفاقی وزیر مراد سعید کا کردار ہے اور مراد سعید مخالف گروپ کے رہنما کی عمران خان سے ملاقات کرانے پر مشعال یوسفزئی کو بھی ہٹایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو 9 مئی مقدمات میں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے اور وہ اھی تک روپوش ہیں۔