جمعہ, 25 اپریل , 2025

مذہب کو جبراََ تبدیل کروانا شرعاََ حرام ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ مذہب کو جبراََ قبول کروانا شرعاََ حرام ہے۔

کراچی، معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جانب سے مذہب کی جبری تبدیلی کے حوالے سے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی مہیش کمار کے سوال کا جواب دیا گیا ہے۔

latest urdu news

گزشتہ روز ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں لیکچر دیا تھا، لیکچر کے دوران ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی مہیش کمار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ اسلام میں مذہب کی جبری تبدیلی حرام ہے، دھمکی یا ہتھیار دکھا کرمذہب کی تبدیلی شرعاََ حرام ہے۔

ذاکر نائیک نے کہا کہ کوئی محبت یا چاہت میں اسلام قبول کرتا ہے تو وہ افضل نہیں لیکن وہ اسلام میں داخل ہوسکتا ہے، ہم کسی کے دل کے معاملے کو نہیں جان سکتے، ہمیں کیا معلوم کہ عام مسلمان بعد میں مومن بن جائے۔

واضح رہے کہ معروف مذہبی اسکالر حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں وہ کراچی، لاہور اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، موجودہ وقت میں معروف اسکالر 10 روزہ دورہ کراچی پرہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter