جمعہ, 25 اپریل , 2025

مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ آنے کے بعد عدالتی فیصلے پررہنمائی کی جائے۔

latest urdu news

درخواست میں کہا گیا کہ 12جولائی کے مختصرفیصلے پرجب وضاحت مانگی گئی اس وقت نیاایکٹ موجود نہیں تھا۔

پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کی صورت میں اب قانون بنا دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اعلیٰ بتائے کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارلیمنٹ کے قانون پرعملدرآمد کیا جائے یا پھر پریم کورٹ فیصلے پرعمل کریں۔

واضح رہے کہ 23 ستمبر کو سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا، جس میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ مخصوص نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو نوٹیفائی کرے۔ اس فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کے امیدواروں کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کرنا تھا، جو کہ اس معاملے پر جاری تنازعے کا مرکزی نقطہ تھا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter