جمعہ, 25 اپریل , 2025

محسن نقوی کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، جوانوں کی حوصلہ افزائی کی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا اور وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے اسلام آباد کے ڈی چوک میں فوج کی تعیناتی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن پی ٹی آئی کے کارکن اسلحے کے ساتھ حملہ آور ہونے آ رہے ہیں۔

latest urdu news

ڈی چوک اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کسی کو بھی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، کل بھی ہم نے درخواست کی تھی کہ ابھی جلسے جلوس یا احتجاج نا کریں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری جتنی بھی فورس ہے ان میں کسی کے پاس گن نہیں ہے، ویڈیوز اور تصاویر میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ جو لوگ آرہے ہیں ان کے پاس اسلحہ ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter