جمعہ, 25 اپریل , 2025

”مائنز اینڈ منرلز “ بل پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے، امیر مقام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ "مائنز اینڈ منرلز” کا بل پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے اور اسے سیاسی تنازعات سے بالاتر رکھنا چاہیے۔

یوتھ کنونشن سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی قائدین نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں یقینی بنائی جائے گی۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی قائد نواز شریف نے کے پی کے عوام کو آواز دی، ہمیشہ مثبت جواب ملا، انہوں نے ماضی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی یہی سلسلہ جاری رکھوں گا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے رانا مشہود کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، اور پیغام دیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کا جذبہ کسی بھی صوبے سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت حیات آباد میں دفتر قائم کر دیا گیا ہے، ڈویژن اور ضلعی سطح کے کوآرڈینیٹرز کی حلف برداری ہو چکی ہے، اب اس پروگرام کو یونین کونسل کی سطح تک پھیلایا جائے گا۔

امیر مقام نے شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مختصر مدت میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، مہنگائی پر قابو پانے میں مؤثر کردار ادا کیا، ساتھ ہی زور دیا کہ مائنز اینڈ منرلز کا بل ملک کے روشن مستقبل کے لیے ہے، اور اسے سیاسی اختلافات سے متاثر نہیں ہونے دینا چاہیے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter