جمعہ, 25 اپریل , 2025

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع تعینات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کر دیاگیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکرٹری دفاع تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئے سیکرٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے، سیکرٹری دفاع کی تعیناتی کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔

latest urdu news

اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026 تک بطور سیکرٹری رہیں گے۔

دوسری جانب، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبے میں تعلیمی نظام تہس نہس کردیا ہے، ان کے پاس عوام کے تحفظ کیلئے بھی کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ کہنا تھا وزیراعلیٰ پختونخوا اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کر سکے، پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوام کے تحفظ کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبے میں تعلیم کا بیڑا غرق کیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter