لاہور ہائیکورٹ کا چودھری پرویزالہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزاروں کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ دلائل کیلئے پیش ہوئے۔
عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔
عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، زارا الہٰی اور انکے بیٹے راسخ الہٰی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے بھی نام نکالنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب عدالت نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج میں مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف درخواست پر میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو طلب کر لیا۔
کراچی، سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کے نتائج میں مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف درخواست پر سندھ بھر کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔