پنجاب حکومت نے لاہور میں 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ پابندی کا اطلاق جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسوں، مظاہرے، احتجاج پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد امن و امان کا قیام، انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کا چودھری پرویزالہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم۔
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزاروں کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ دلائل کیلئے پیش ہوئے۔