جمعہ, 25 اپریل , 2025

لاپتہ بھائیوں کا کیس: عدالت کا ایس ایچ او کو حلف اٹھانے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے لاپتہ 4 بھائیوں سے متعلق کیس میں ایس ایچ او حیات آباد کو قرآن پر حلف اٹھانے کا حکم دے دیا گیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور کی جانب سے حیات آباد سے لاپتہ 4 بھائیوں کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی گئی، درخواست گزار کے وکیل اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔

latest urdu news

جسٹس اعجاز انور کی جانب سے ایس ایچ او حیات آباد کو قرآن پر حلف اٹھانے کا حکم دے دیا گیا۔

معزز جج کی جانب سے ریمارکس دیتے ہوئے کہا گیا کہ قرآن پر حلف لیکر بتائیں کہ لاپتہ افراد آپ کے پاس نہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں تو آپ دکھائی دے رہے ہیں، حلف اٹھائیں آپ نے انہیں حراست میں نہیں لیا۔

ایس ایچ او حیات آباد کی جانب سے عدالت سے وقت مانگ لیا گیا جس پر عدالت نے ایس ایچ او کی درخواست پر سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی۔

دوسری جانب رحیم یار خان، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت میں مطلوب 3 ڈاکو مار دیے گئے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter