جمعہ, 25 اپریل , 2025

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی، تحریک انصاف کا وجود ختم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی، تحریک انصاف کا وجود ختم۔

الیکشن ترمیمی ایکٹ سے متعلق اسپیکر کے الیکشن کمیشن کو خط کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی جس میں قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کا وجود ختم ہو گیا۔

latest urdu news

نئی پارٹی پوزیشن میں پی ٹی آئی کے تمام 80 اراکین کو سنی اتحاد کونسل کا رکن ظاہر کیا گیا ہے اس سے پہلے 39 اراکین کو تحریک انصاف اور 41 کو آزاد ڈکلیئر کیا گیا تھا۔

نئی پارٹی پوزیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی 110، پیپلزپارٹی کی 69 نشستیں ہیں، ایم کیو ایم کے 22، ق لیگ کے 5 اورآئی پی پی کے قومی اسمبلی میں 4 اراکین ہیں، مسلم لیگ ضیاء، بی اے پی اور نیشنل پارٹی کا اسمبلی میں ایک ایک رکن ہے۔

اسی طرح سنی اتحاد کونسل کی 80، جے یو آئی ف کی قومی اسمبلی میں 8 نشستیں ہیں جبکہ آزاد اراکین کی تعداد بھی 8 ہے، پی کے میپ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم کی قومی اسمبلی میں ایک ایک نشست ہے جبکہ ایک آزاد رکن قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے۔

الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کی صورت میں 23 مخصوص نشستیں ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کو ملیں گی، مسلم لیگ ن کو 15، پیپلز پارٹی کو 5 اور جے یو آئی کو تین مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter