جمعہ, 25 اپریل , 2025

قاضی فائز عیسیٰ میرے اور پی ٹی آئی سے متعلق کیس کی سماعت نہ کریں، عمران خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دوبارہ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے درخواست میں یہ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی میرے اور تحریک انصاف کے حوالے سے جانبدار ہیں، چیف جسٹس میرے اور تحریک انصاف کے حوالے سے کسی بھی کارروائی کا حصہ نہ بنیں۔

latest urdu news

درخواست میں یہ کہا گیا ہے کہ قاضی فائز عیسٰی کی زوجہ متعدد مواقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بیانات دے چکی ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کی پہلی درخواست واپس بھجوا دی تھی، 26 جولائی کو بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے چیف جسٹس سے یہ درخواست کی تھی کہ وہ اس حوالے سے کسی کیس کی سماعت کا حصہ نہ بنیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابقہ وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کیخلاف وکلا متحد ہیں، جسٹس منصور علی شاہ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا تو لانگ مارچ کیا جائے، وکلا، پی ٹی آئی، جے یو آئی، جی ڈی اے، جماعت اسلامی کو لانگ مارچ کا ساتھ دینا چاہئے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم لانے کی کوشش خوفناک ہے، آئینی ترمیم پر وکیلوں اور سیاسی جماعتوں کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

سابقہ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ترامیم آگئی تو آئین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، یہ اسمبلیاں فارم 47 کی پیداوار ہیں، عوام کی نمائندگی نہیں کر رہیں، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،اس طرح تو آئین لپیٹا جائے گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter