جمعہ, 25 اپریل , 2025

فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات انتہائی ضروری ہیں، رؤف حسن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات انتہائی ضروری ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ امید کر سکتے ہیں فوج اور پی ٹی آئی میں ڈیڈ لاک مزید نہ رہے، یہ ریاست کے مفاد میں ہے، تمام ادارے آئینی حدود میں کام کریں گے تو عدم استحکام ختم ہو جائے گا۔

latest urdu news

رؤف حسن نے کہا کہ انفرادی سطح کے رابطے شاید بات چیت کو آگے لے جانے میں مددگار ہوتے ہیں،عمران خان نے محمود اچکزئی کو اجازت دی ہے وہ سیاسی جماعتوں سے بات کرسکتے ہیں۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے گفتگو کے مثبت نتائج نکل سکتے ہیں تو انہیں بالکل کوشش کرنی چاہیے۔

دوسری جانب سکھرکے علاقے بائجی کے کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے جس دوران پولیس نے 2 ماہ پہلے غوث پور سے اغوا کیے جانے والے مغوی کو بازیاب کرالیا ہے۔

سکھر پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب مغوی کو 2 ماہ پہلے نسوانی آواز میں بلا کر اغوا کیا گیا تھا، ڈاکو مغوی کو دوسرے مقام پر منتقل کررہے تھے کہ جس دوران خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، پولیس کے پہنچنے پر ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter