ہفتہ, 26 اپریل , 2025

فلسطینیوں کی حمایت میں مسلم ممالک کو آگے آنا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیخلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں مسلم ممالک کو آگے آنا ہوگا۔

اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل نے 1 سال میں 50 ہزار لوگوں کو شہید کیا، 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل شکست کھا چکا، اب اسرائیل صرف نہتے بچوں کو شہید کررہا ہے، گریٹر اسرائیل کا خواب دیکھ رہا ہے۔

latest urdu news

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے لوگوں کو مطمئن کرنے کیلئے کارروائیاں کررہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی دہشتگردی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، پوری دنیا کے صیہونیوں کو یکجا کرکے اسرائیل کو ناجائز طریقے سے مسلط کیا گیا، امریکا، برطانیہ اور روس کی جانب سے اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکا مسلسل اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے، امریکا، اسرائیل اور بھارت کا شیطانی قسم کا اتحاد بنا ہوا ہے، مسلم حکمران وہ کردار ادا نہیں کر رہے جو انہیں کرنا چاہیے تھا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج پورے ملک میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے، جماعت اسلامی پاکستان نے حکومت سمیت مختلف جماعتوں سے رابطہ کیا، سیاسی و نظریاتی اختلافات کے باوجود ہم وزیراعظم کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter