فارم ہاؤس اور سونا نہ دیا گیا تو میں تمہیں قتل کردوں گا ، شوہر کی نرگس کو دھمکی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور ، اداکارہ نرگس کی جانب سے اپنے شوہر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔

ایف آئی آر میں اداکارہ نرگس کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ انسپکٹر شوہر ماجد بشیر اس کی جائیداد کے کاغذات، کیش ، فارم ہاؤس اور 9 کنال کا پلاٹ اپنے نام کروانا چاہتا تھا ۔

اداکارہ نرگس کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے انکار پر اس نے تشدد کا نشانہ بنایا، سرکاری پسٹل سے چہرے پر لگاتار وار کیے اور گھریلو عملے اور بھانجے کے سامنے بدترین تشدد کیا اور کمرے میں بند کر دیا۔

اسٹیج ڈانسر کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے یہ دھمکی بھی دی کہ فارم ہاؤس، سونا اور مزید رقم نہ دی تو وہ اسے مار ڈالے گا۔

یاد رہے کہ اداکارہ نرگس پر تشدد کا واقعہ جمعے کی صبح کو پیش آیا لیکن تاحال ملزم انسپکٹر ماجد بشیر کو حراست میں نہیں لیا جاسکا۔

اداکارہ نرگس نے چند سال پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی، نرگس شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو چھوڑ کر بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter