ہفتہ, 26 اپریل , 2025

عوام ہو جائیں تیار، کل موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم ڈی کیٹ کے داخلہ ٹیسٹ کے دوران کل موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی۔

لاہور، ایم ڈی کیٹ کے داخلہ ٹیسٹ کے دوران کل موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی، اس متعلق پی ٹی اے کو ہدایات جاری کر دیں گئیں۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں نقل کو روکنے کیلئے کئے جارہے ہیں، پنجاب میں ٹیسٹ کے دوران موبائل، انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے حکومت پنجاب کی سفارش پر پی ٹی اے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے محکمہ صحت کی سفارش پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا گیا تھا۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے پنجاب کے 12 اضلاع میں 26 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، تمام امتحانی مراکز کے 500 میٹر کی حدود میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسزمعطل رہیں گی۔

صوبہ پنجاب کے 12 شہروں میں 22 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد ہوگا۔

ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ، لاہور، گوجرانولہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا، گجرات اور رحیم یار خان میں ہوگا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter