جمعہ, 25 اپریل , 2025

عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا کیس: شہباز شریف کو عدالت میں جرح کا سامنا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، سابق وزیرِاعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے سیشن عدالت لاہور میں پیش ہوئے جہاں ان سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائر 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر جرح کی گئی۔

عدالت میں سماعت ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کی، جبکہ عمران خان کی جانب سے وکیل میاں محمد حسین جرح کر رہے تھے، شہباز شریف نے بیان حلفی دیتے ہوئے کہا کہ وہ جو بھی کہیں گے، سچ کہیں گے اور غلط بیانی نہیں کریں گے۔

latest urdu news

شہباز شریف نے بتایا کہ دعویٰ انہوں نے خود دستخط کر کے دائر کیا، تاہم انہیں یاد نہیں کہ دعویٰ دائر کرنے سے پہلے انہوں نے ہتکِ عزت کا قانون پڑھا یا نہیں۔

ان کے مطابق اسٹام پیپر ان کے وکیل کے ایجنٹ نے خریدا اور اوتھ کمشنر خود ان کے پاس ماڈل ٹاؤن آیا، لیکن اس کا نام اور وقت یاد نہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان نے آج تک ان کے سامنے کوئی الزام براہِ راست نہیں لگایا، اور ہرجانے کے دعوے میں میڈیا اداروں، ان کے ملازمین یا افسران کو فریق نہیں بنایا گیا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان نے الزامات دو مخصوص ٹی وی چینلز پر لگائے، لیکن انہوں نے ان چینلز کے پروگرامز کی نشریات کے شہروں کی تصدیق نہیں کی۔

وکیل نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا عمران خان نے خود ان کے خلاف کوئی بیان شائع کیا؟ جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ الزامات عمران خان نے ٹی وی پر خود لگائے، اور یہ نہیں جانتے کہ چینلز کا مالک یا ملازم عمران خان ہے یا نہیں۔

ایک قانونی نکتہ اٹھاتے ہوئے وکیل نے پوچھا کہ کیا ایڈیشنل سیشن جج کو دعوے کی سماعت یا شہادت ریکارڈ کرنے کا اختیار حاصل ہے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ یہ بات درست نہیں کہ عدالت کو یہ اختیار نہیں۔

عدالت نے شہباز شریف پر جرح کا عمل آئندہ سماعت تک ملتوی کر دیا، اور سماعت 25 اپریل تک مؤخر کر دی گئی۔

یاد رہے کہ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ شہباز شریف نے پاناما کیس واپس لینے کے لیے انہیں 10 ارب روپے کی پیشکش کی، جس پر شہباز شریف نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter