ہفتہ, 26 اپریل , 2025

عمران خان کو عدالت کے ذریعے رہا کروائیں گے، علی محمد خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالت کے ذریعے رہا کروائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ سیاسی تحریک میں تیزی آرہی ہے، ہم نے پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھائی، جب کوئی جماعت یہ کہے اپنے لیڈر کو باہر نکالیں گے، تو اسکا مطلب بندوق سے نہیں ہوتا۔

latest urdu news

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کو اگرجیل سے نکالیں گے تو مزید مسائل پیدا ہوں گے، ہم بانی پی ٹی آئی کوعدالت کے ذریعے رہا کروائیں گے، 8 فروری کو قوم نے سابق وزیراعظم کو ووٹ دیا۔

علی محمد خان نے کہا کہ جعلی حکومت کو قوم  پر مسلط کردیا گیا، جعلی حکومت آئینی ترمیم لانا چاہتی ہے، یہ سپریم کورٹ کے انصاف کا دروازہ بھی ہمیشہ کے لیے بند کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کل ہم نے بغیر لیڈر شپ کے 12 گھنٹے احتجاج کرکے دکھایا، ملک پاکستان میں انقلاب تو قوم 8 فروری کو لاچکی ہے، قوم پی ٹی آئی کو ووٹ دے گی۔

علی محمد خان نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں پارلیمنٹ سے ایم این ایز کو اٹھایا گیا، ہمارے ایم این ایز کو پریشرائزڈ کیا گیا، کیا رات کے 2 بجے منہ چھپا کر ترمیم پاس ہوگی؟

سینیئر رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمیں جسٹس منصورعلی شاہ سے کوئی توقعات نہیں ہیں، اسٹیٹ کو فکر ہے اگر الیکشن پر جوڈیشل کمیشن بن گیا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter