جمعہ, 25 اپریل , 2025

عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھیں گے، ان کی جان کو خطرہ ہے، عمر ایوب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھیں گے، ان کی جان کو خطرہ ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے ان کے چیپٹر بند کردیے، سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تمام کیسز بوگس ہیں، ان کو کل یا پرسوں رہا ہوجانا چاہیے تھا۔

latest urdu news

اپوزیشن لیڈر کا یہ کہنا تھا کہ عمران خان کا کسی مقدمے میں کوئی کردار نہیں، جتنی دیر جیل میں رہیں گے ان کی جان کو خطرہ ہے، ہمارے ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے حراست میں لیا گیا، سانحہ پارلیمنٹ پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔

رہنما پی ٹی آئی کا یہ کہنا تھا کہ آرمی چیف اور وزیراعظم پاکستان فوری انکوائری کروائیں کہ کون تھا جس نے عوامی نمائندوں کے ساتھ ظلم کیا، میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے کہوں گا اس واقعے کی انکوائری کروائیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید یہ کہنا تھا کہ آئی پی پیز معاہدے ن لیگ کے دور اور پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئے، اس معاہدے کے تحت آپ بجلی بنائیں یا نہ بنائیں آپ کو ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف بیان دینے سے پہلے پارلیمنٹ کی عزت کو بحال کریں۔

گورنر کے پی اور خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا یہ کہنا تھا کہ فیڈریشن پر حملہ علی امین گنڈاپور نے نہیں کیا بلکہ حملہ 10 ستمبرکو ہوا تھا، خواجہ آصف بارڈر کی حفاظت کرتے تو علی امین گنڈا پور کو خود افغانستان سے بات کی ضرورت نہ پڑتی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter