ہفتہ, 26 اپریل , 2025

عمران خان کو اڈیالہ جیل میں کان کی تکلیف ہوگئی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل میں کان کی تکلیف ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران بیرسٹر سیف کا یہ کہنا تھا کہ عمران خان کو الیکٹرک ٹوتھ برش اور مشق کیلئے ڈمبل بھی چاہئیں، ان کی اپنے بیٹوں سے بھی بات نہیں کرائی جارہی ہے۔

latest urdu news

بیرسٹر سیف کا یہ کہنا تھا 22 اگست کا جلسہ ملتوی ہونے کے بعد کارکنان کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف کا یہ کہنا تھا عمران خان نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کو ساتھ بٹھائیں اور اختلافات ختم کروائیں۔

واضح رہے کہ چند روز پہلےعمران خان کا شوکت خانم ہسپتال کے طبی ماہرین نے بھی معائنہ کیا تھا اور عمران خان کی صحت کو اچھا قرار دیا تھا۔

دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے 35 ویں قومی کھیلوں کے کراچی میں انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔

اسی حوالے سے صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا یہ کہنا ہے کہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کی مشاورت سے نیشنل گیمز کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter