جمعہ, 25 اپریل , 2025

عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے، عظمی بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا یہ کہنا تھا کہ جو شخص پورے پاکستان سے زیادہ مغرب کو جانتا تھا اس کو آج مغربی میڈیا ’’ڈس گریس‘‘ کا لقب دے رہا ہے۔

latest urdu news

عظمی بخاری نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی کرپشن کی داستانیں 4 سال سے انٹرنیشنل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے مسلسل 2 مرتبہ پی ٹی آئی دور میں کرپشن انڈیکس اوپر جانے کی نشاندہی کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ دونوں میاں بیوی نے 45 ماہ وزیراعظم اور خاتون اول کے عہدوں کو OLX پر چڑھائے رکھا، توشہ خانہ کی گھڑیاں چوری کیں اور 90 ملین پاؤنڈ چھپائے، اور چلے آکسفورڈ کے چانسلر کا الیکشن لڑنے۔

وزیراطلاعات پنجاب کا یہ کہنا تھا کہ 9 مئی کی ناکام بغاوت کے سنگین کیسز انڈر ٹرائل ہیں، عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے، کرپٹ پریکٹسز اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ جیسے مقدمات میں سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنا شرمندگی کا باعث ہے۔

رہنما ن لیگ عظمیٰ بخاری نے مزید یہ کہا کہ چھوڑوں گا نہیں، این آر او نہیں دوں گا معافی دے دیں، جیسے بیانیے لیڈر نہیں گیدڑوں کے ہوتے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter