جمعہ, 25 اپریل , 2025

عمران خان کا باب بند ہو چکا ہے انہیں جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، امیر مقام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان، وفاقی وزیر برائے سیفران انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ عمران خان کا باب بند ہو چکا ہے انہیں جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا۔

مردان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا اور عمران خان کی ساسیت کا باب بند ہوچکا ہے، اگر دھرنوں سے تبدیلی لائی جاسکتی تو سوال ہےعمران خان کے 126 دن کے دھرنوں سے کیا ہوا؟

latest urdu news

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی ساری تگ و دو ایک شخص کو صرف جیل سے باہر لانے کیلئے ہے، مولانا فضل الرحمان منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ان کو سیاست میں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

امیر مقام کا یہ کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی کرپشن کی گواہی ان کے اپنے وزرا بھی دے رہے ہیں ، ملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے سیاسی اور عسکری قیادت مشترکہ کوششیں کررہی ہے۔

دوسری جانب ا سلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا یہ کہنا تھا کہ آج ملک میں کاروبار تقریباََ رک گیا ہے، سب لوگ پریشان ہیں، سیاسی استحکام کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، خوف ہے 2013 والی صورتحال میں واپس نہ چلے جائیں، 2013 میں روز دھماکے ہوتے تھے۔

سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ کیا ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر کو بڑھانا ہے؟ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر کو بڑھانے سے پاکستان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، ججز خود اس قانون کو رد کریں گے، کسی کو فائدہ پہنچانے سے ملک کا نقصان ہوتا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter