جمعہ, 25 اپریل , 2025

عمران خان ایک حقیقت ہے جسے اب تسلیم کرنا ہوگا، بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت خود کو این آر او دینے کیلئے قانون سازی کررہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے جلسے سے خطاب کے دوران یہ کہنا تھا کہ آج عدلیہ میں قانون سازی کی کوشش کی جارہی ہے، پی ٹی آئی ججز کے حوالے سے قانون سازی کی مخالفت کرے گی۔

latest urdu news

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان بہت جلد جیل سے باہر آئیں گے، آج سابق وزیراعظم عمران خان کا جذبہ بول رہا ہے، وہ لوگ جنہوں نے لوگوں سے زیادہ کنٹینرز رکھ دیے تھے، کہہ رہے تھے کہ ہم نے شہر اقتدار کو پنجرہ نہیں بنانا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کو پنجرہ بنا دیا گیا ہے پھر بھی یہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جنون بول رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جعلی اور فارم 47 کی حکومت رات کے اندھیرے میں قانون سازی کرتی ہے، لیکن ’این آراو‘ دینے کا وقت اب ختم ہوگیا ہے، سابق وزیراعظم عمران خان ایک حقیقت ہے کہ جسے اب تسلیم کرنا ہوگا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مسعود کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ جلسہ منتظمین کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، شہر اقتدار میں احتجاج کے متعلق قانون آ چکا ہے، پی ٹی آئی کے جلسے پر قانون اپنا راستہ لے گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter