اسلام آباد، وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے ہفتے کو پختونخوا ہاوس سے غائب ہو کر رات عمر ایوب کے گھر گزاری۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کیلئے پی ٹی آئی سے خطرہ ہونے کا تاثر اب زائل ہوگیا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 2 دن پہلے تک تحریک انصاف والے جو گالیاں سوشل میڈیا پر حکومت کو پڑواتے تھے اب خود تحریک انصاف کو پڑ رہی ہیں، پی ٹی آئی کا کارکن مایوس ہوچکا ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم علی امین گنڈاپور کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے کیونکہ وہ مستقبل میںوزیراعلیٰ علی مین گنڈا پور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب ایوان صدر میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں شرکت پر سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، آج کا اجتماع گواہی دیتا ہے جب بھی کسی چیلنج کا سامنا ہوا تو سیاسی و مذہبی قیادت اکٹھی ہوئی، آج کا دن ایک روشن مثال ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں موجود شرکاء کی تمام تجاویز کو غور سے سنا ہے، یہ اجتماعی سوچ اور فکر ہم سب کے لیے حوصلہ افزا ہے، دن رات مظلوم فلسطینیوں کو شہید کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی دن رات خون بہایا جاتا ہے۔