گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو برادرانہ طور پر اعتماد کے ووٹ لینے کا مشورہ دیا تھا۔
پشاور، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پختونخوا حکومت نااہل اور نکمی ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو برادرانہ طور پر اعتماد کے ووٹ کا مشورہ دیا تھا۔
اپنے ایک بیان میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے وزیراعلیٰ کس اچھے کام کیلئے عدالت میں پیش ہوتے ہیں؟ یہ خود نکمے، نااہل اور ناکام ہیں، اتنے میں نے کپڑے تبدیل نہیں کیے جتنے ان کی کابینہ کے لوگ تبدیل ہوگئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پختونخوا کو اچھی ٹیم کا انتخاب کرنا چاہیے تھا لیکن ٹیم کا کپتان ہی نااہل ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا یہ کہنا تھا کہ یہاں ٹرانسفر پوسٹنگز، فنانس بل، سیکرٹریز کی پوسٹنگز پر پیسے لیے جاتے ہیں، ان کا بلین ٹری منصوبہ کہاں ہے؟
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ ٹمبر مافیا کے ساتھ مل کر انہوں نے درخت بیچ دیئے ہیں، وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا مشورہ برادرنہ طور پر دیا ہے۔