جمعہ, 25 اپریل , 2025

علی امین گنڈا پور پختونخوا کے نہیں بلکہ افغانستان کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں، فیصل کریم کنڈی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور پختونخوا کے نہیں بلکہ افغانستان کے کسی صوبے کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ میں نے وزیراعلیٰ کے پی سے شروع میں مثبت بات کی لیکن انہوں نے فائدہ اُٹھایا، آئینی عہدے پر بیٹھا ہوں، آئین پاکستان کیخلاف کام نہیں ہونے دوں گا لیکن اگر پختونخوا صوبے کے امن اور ترقی کے لیے کوئی کام کرے گا تو ضرور ساتھ دوں گا۔

latest urdu news

گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حکومتیں دوسری حکومتوں سے بات کرتی ہیں، وزیراعلیٰ کے پی کہہ رہے ہیں وہ دوسرے ملک سے بات کریں گے، علی امین وزیراعلیٰ پختونخوا نہیں بلکہ افغانستان کے کسی صوبے کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ملک دشمنی کا ایجنڈا لے کر پھرتے ہیں، ایسے لوگوں کو جلسے کی ہر گز اجازت نہیں دینی چاہیے۔

دوسری جانب، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے لایا جائے۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا کہ مجوزہ ترامیم پر جعلی حکومت قوم کو جواب دے، آئینی ترامیم کا مسودہ میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے لایا جائے، مجوزہ ترامیم پر پاکستان سمیت انٹرنیشنل لیول پر بھی جگ ہنسائی کا موجب بن رہا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت مجوزہ ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہو رہی ہے، مجوزہ ترامیم کا مسودہ اپنے ہی ممبر قومی اسمبلی کو بھی نہیں دکھایا گیا، ایم این ایز کو صرف کہا گیا ہے کہ آپ نے ووٹ دینا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter