علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پشاور،تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈی آئی خان کی سیاست سے متعلق تحفظات تھے، وزیراعلیٰ پختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کر دیا کہ جو کچھ ہوگا وہ ہم کریں گے، گفتگو کا سلسلہ تاحال جاری رکھیں گے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ سربراہ جے یو آئی (ف) اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ ان کا فیصلہ ہے، 26 ویں ترمیم پر بھی مولانا فضل الرحمان سے بات ہوئی تھی، 26 ویں ترمیم میں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو ووٹ دیا، احتجاج سے متعلق لائحہ عمل آئے گا تو بتا دیا جائے گا۔

کیا مولانا نے باضابطہ طور پر آپ کے اتحاد سے انکار کر دیا؟ اس سوال پر شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بس پھر نہ ہی سمجھیں۔

دوسری جانب و زیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ایران خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے تو پاکستان اس کا خیرمقدم کرے گا۔

شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر بات چیت ہوئی، جس میں انہوں نے بندر عباس کی پورٹ پر ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter