ہفتہ, 26 اپریل , 2025

علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کئی مرکزی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

اے ٹی سی لاہور کے ایڈمن جج منظر علی گل نے 5 اکتوبر 2023 کو لاہور میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج اور پولیس پر مبینہ تشدد کے واقعے سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔

latest urdu news

سماعت کے دوران پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور، حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد شاملِ تفتیش نہیں ہو رہے، جس کے باعث تفتیش میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔

پولیس کی درخواست پر عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

یاد رہے کہ لاہور کے تھانہ مستی گیٹ میں مذکورہ رہنماؤں کے خلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عدالتی حکم کے بعد پولیس ان رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر سکتی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter